تاریخ شائع کریں2019 15 August گھنٹہ 20:47
خبر کا کوڈ : 434256

روسی صدر ولادی میر پوتین نے کم جونگ کو یوم آزادی کی مبارک باد دی

روسی صدر ولادی میر پوتین نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا
صدر ولادی میر پوتین اور کم جونگ اُن نے تہنیتی پیغامات کے تبادلے میں دوستی اور باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے
روسی صدر ولادی میر پوتین نے کم جونگ کو یوم آزادی کی مبارک باد دی
روس کے صدر اور شمالی کوریا کے سربراہ نے ماسکو پیانگ یانگ تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے۔
سرخ فوج کے تعاون سے جاپانی سامراج کے قبضے شمالی کوریا کی آزادی کی چوہترویں سالگرہ کے موقع پر صدر ولادی میر پوتین اور کم جونگ اُن نے تہنیتی پیغامات کے تبادلے میں دوستی اور باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے۔ روسی صدر ولادی میر پوتین نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ باہمی سمجھوتوں کی بنیاد پر دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے عمل کو آگے بڑھانا ضروری ہے۔کم جونگ اُن نے صدر پوتین کے تہنیتی پیغام کے جواب میں کہا ہے کہ شمالی کوریا اور روس کے عوام ایک دوسرے کے دوست ہیں اور اس تعلق کو اقتصادی اور سیاسی شعبے میں میں فروغ حاصل ہونا چاہیے۔قابل ذکر ہے کہ سابق سویت یونین کی فوج نے پندرہ اگست انیس سو پینتالیس کو جزیرہ نمائے کوریا کو جاپانی سامراج کے قبضے سے آزاد کرایا تھا اور اس واقعے کی یاد میں شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں یادگار بھی بنائی گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdko0o9yt0sx6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ