تاریخ شائع کریں۲۴ مرداد ۱۳۹۸ گھنٹہ ۲۰:۱۴
خبر کا کوڈ : 434254

کشمیر کے کچھ علاقوں کے علاوہ حالات معمول کے مطابق ہیں ، کشمیر پولیس

ہندوستان کی پولیس کا دعوی کیا ہے کہ جموں کشمیر کے کچھ حصوں سے پابندیاں ہٹالی گئیں
جموں و کشمیر پولیس نے دعوی کیا کہ جموں میں پابندیاں ہٹالی گئی ہیں لیکن کشمیر کے کچھ حصوں میں وہ ابھی بھی جاری ہیں
کشمیر کے کچھ علاقوں کے علاوہ حالات معمول کے مطابق ہیں ، کشمیر پولیس
ہندوستان کی پولیس کا دعوی کیا ہے کہ جموں کشمیر کے کچھ حصوں سے پابندیاں ہٹالی گئیں۔
جموں و کشمیر پولیس نے دعوی کیا کہ جموں میں پابندیاں ہٹالی گئی ہیں لیکن کشمیر کے کچھ حصوں میں وہ ابھی بھی جاری ہیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس (لا اینڈ آرڈر) منیر خان نے بدھ کے روز کہا کہ جموں سے پابندیاں ہٹالی گئی ہیں اور اسکولوں اور دیگر اداروں میں کام ہورہا ہے لیکن کشمیر کے کچھ حصوں میں ابھی بھی پابندیاں عائد ہیں۔
انہوں نے دعوی کیا کہ وادی کشمیر میں دن بہ دن صورتحال معمول پر آتی جا رہی ہے اور 15 اگست کے بعد مرحلہ وار طریقے سے پابندیاں آہستہ آہستہ ختم کردی جائیں گی۔
ادھر جموں و کشمیر انتظامیہ نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں عائد پابندیوں کو مرحلہ وار طریقے سے ختم کیا جائے گا اور اس کا جائزہ سب سے پہلے مقامی حکام لیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ 5 اگست کو وادی کشمیر میں اس وقت کرفیو نافذ کردیا گیا تھا جب مرکزی حکومت نے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے اور اس کو جموں و کشمیر اور لداخ کے دو مرکزی خطے بنانے کے لئے ریاست کے خصوصی درجہ کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس