تاریخ شائع کریں2019 15 August گھنٹہ 11:40
خبر کا کوڈ : 434234

پاکستانی وزیرخارجہ نے روسی ہم منصب کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا

پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا
پاکستان کے وزیرخارجہ نے اپنے روسی ہم منصب سے ٹیلیفونی رابطہ کر کے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی
پاکستانی وزیرخارجہ نے روسی ہم منصب کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا
پاکستان کے وزیرخارجہ نے اپنے روسی ہم منصب سے ٹیلیفونی رابطہ کر کے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔
پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کو ٹیلی فون کیا اور ہندوستانی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے یکطرفہ اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے روسی وزیرخارجہ کو کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر سے متعلق ہندوستان کے اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں جب کہ ہندوستانی اقدامات سے امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرات لاحق ہیں۔
ترجمان کے مطابق اس موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ روس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، روسی وزیرخارجہ نے پرامن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کی اہمیت پر زور دیا جب کہ دونوں رہنماوٴں نے خطے میں امن اور استحکام کے لئے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
https://taghribnews.com/vdcjtxexxuqet8z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ