QR codeQR code

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی

منگل کے روز انجام پانے والی اس ملاقات میں ہندوستان کے وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا

13 Aug 2019 گھنٹہ 19:12

ہندوستان کے وزیر خارجہ جے شنکر نے اپنے دورہ چین میں اپنے چینی ہم منصب وانگ ایی سے ملاقات اور کشمیر کے سلسلے میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔


ہندوستان کے وزیر خارجہ جے شنکر نے اپنے دورہ چین میں اپنے چینی ہم منصب وانگ ایی سے ملاقات اور کشمیر کے سلسلے میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔
منگل کے روز انجام پانے والی اس ملاقات میں ہندوستان کے وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ کشمیر کے تعلق سے پیدا ہونے والی صورت حال ہندوستان کا ایک اندرونی مسئلہ ہے جو نئی دہلی سے مربوط ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان، پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا چاہتا ہے۔ہندوستان کی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے اور اس علاقے کی آبادی کا تناسب تبدیل کئے جانے پر چین اور پاکستان نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ ہندوستان اور چین کے درمیان بھی دیرینہ سرحدی اختلافات پائے جاتے ہیں


خبر کا کوڈ: 434045

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/434045/بھارتی-وزیر-خارجہ-جے-شنکر-نے-اپنے-چینی-ہم-منصب-سے-ملاقات-کی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com