QR codeQR code

امریکہ خیلج فارس کے لیے بڑا خطرہ بنتا جارہا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز الجیریا ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے

13 Aug 2019 گھنٹہ 19:08

واشنگٹن کی جانب سے خلیج فارس کے ممالک کو ہتھیاروں کی فروخت کے سلسلے میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے گزشتہ سال علاقائی ممالک کو 50 ارب ڈالر فوجی ہتھیارفروخت کئے


ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے خلیج فارس کو آتش گیر مادے میں تبدیل کردیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز الجیریا ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ امریکہ نے مہلک ہتھیاروں کی فروخت سے خلیج فارس کے خطے کو آتش گیر مادے میں تبدیل کردیا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے.
اس موقع پر انہوں نے واشنگٹن کی جانب سے خلیج فارس کے ممالک کو ہتھیاروں کی فروخت کے سلسلے میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے گزشتہ سال علاقائی ممالک کو 50 ارب ڈالر فوجی ہتھیارفروخت کئے.
جواد ظریف نے کہا کہ بعض علاقائی ممالک نے جن کی آبادی ایران کی آبادی کی ایک تہائی بھی  نہیں ہے ابھی تک فوجی ہتھیار خریدنے کے لئے 87 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں.
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے علاقے میں ہتھیاروں کی فروخت ایک بڑا خطرہ ہے.
ایران کے وزیر خارجہ  نے  اپنے قطر کے دورے کے موقع پر قطر کے وزیر خارجہ اور امیر سےملاقات کی اورعلاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا.
ایران کے وزیر خارجہ اتوار کے روز قطر پہنچے تھے۔


خبر کا کوڈ: 434044

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/434044/امریکہ-خیلج-فارس-کے-لیے-بڑا-خطرہ-بنتا-جارہا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com