تاریخ شائع کریں۲۲ مرداد ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۹:۰۶
خبر کا کوڈ : 434042

کراچی میں جنریٹر کے دھویں نے 4 بھائیوں کی جان لے لی

کراچی کے علاقے لانڈھی میں بابر کانٹا کے قریب واقع ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں
کراچی کے علاقے لانڈھی میں بابر کانٹا کے قریب واقع ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ یہ چاروں افراد آپس میں بھائی ہیں
کراچی میں جنریٹر کے دھویں نے 4 بھائیوں کی جان لے لی
کراچی کے علاقے لانڈھی میں بابر کانٹا کے قریب واقع ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ یہ چاروں افراد آپس میں بھائی ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کے علاقے لانڈھی میں بابر کانٹا کے قریب واقع ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ یہ چاروں افراد آپس میں بھائی ہیں۔ ایس ایس پی ملیر عمرفان بہادر کے مطابق یہ چاروں افراد آپس میں بھائی ہیں، بظاہر لگتا ہے کہ ان چاروں کی موت جنریٹر کے دھویں سے دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ پشین سے تعلق رکھنے والے ان چاروں بھائیوں کی گھر سے جب لاشیں ملیں، تو ان کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی ۔اہل محلہ نے پولیس کو بتایا کہ جب انہوں نے کمرے کا دروازہ کھولا تو کمرے میں دھواں بھرا ہوا تھا، متوفی رات کو جنریٹر چلا کر سوئے تھے، بظاہر لگتا ہے کہ موت جنریٹر کا دھواں کمرے میں بھرنے سے ہوئی۔ مرنے والے بھائیوں کی شناخت انور، عثمان، عمر اور حمزہ کے نام سے ہوئی ہے، جو پشین سے محنت مزدوری کے لیے کراچی آئے تھے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس