QR codeQR code

کشمیری عوام پر بھارتی محاصرے کے کئی روز گذر گئے

کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بعد لگایا گیا کرفیو 9 ویں دن بھی جاری ہے

13 Aug 2019 گھنٹہ 18:51

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بعد لگایا گیا کرفیو 9 ویں دن بھی جاری ہے


ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بعد لگایا گیا کرفیو 9 ویں دن بھی جاری ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بعد لگایا گیا کرفیو 9 ویں دن بھی جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر میں بھارتی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کے خوف سے مسلسل 9 ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل طور پر معطل جب کہ انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس بند ہے۔ مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث وادی میں اشیائے خورد و نوش کے علاوہ ادویات اور دیگر ضروریات زندگی کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ مودی حکومت نے 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت صدارتی حکمنامے کے ذریعے ختم کردی تھی جس کے بعد سے ہی وادی میں کرفیو نافذ ہے۔


خبر کا کوڈ: 434040

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/434040/کشمیری-عوام-پر-بھارتی-محاصرے-کے-کئی-روز-گذر-گئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com