QR codeQR code

بھارت میں بارشوں نے تباہی مچادی ہزاروں افراد بے گھر و ہلاک

سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد ہلاک اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد بے گھر

13 Aug 2019 گھنٹہ 18:43

بھارت میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد ہلاک اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد بے گھر ہو گئے ہیں


بھارت میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد ہلاک اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد بے گھر ہو گئے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد ہلاک اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد بے گھر ہو گئے ہیں۔ بھارت کی چار ریاستوں میں بارش اور سیلاب سے ہونے والی بدتری تباہی سے کم از کم 17 افراد لاپتہ بھی ہو گئے۔ بھارتی ریاست کیرالہ میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کم از کم 60افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 200 سے زائد گھر تباہ و برباد ہو گئے۔ ریاست بھر میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں جن کے لیے 1300 سے زائد ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں۔
کیرالہ کی پڑوسی ریاست کرنٹاکہ میں بھی شدید بارشوں کے نتیجے میں بدترین تباہی ہوئی اور بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے کم از کم 30 افراد ہلاک اور 14 لاپتہ ہو گئے جبکہ انتظامیہ نے 30ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر کے ان کے لیے ایک ہزار ریلیف کیمپس قائم کر دیے ہیں۔ مغربی مہاراشٹر میں بارشوں کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور 3 لاپتہ ہوگئے جبکہ پڑوسی ریاست گجرات میں 22لوگ مارے گئے۔


خبر کا کوڈ: 434037

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/434037/بھارت-میں-بارشوں-نے-تباہی-مچادی-ہزاروں-افراد-بے-گھر-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com