تاریخ شائع کریں2019 13 August گھنٹہ 18:41
خبر کا کوڈ : 434036

عراق میں نامعلوم طیارے نے فوجی ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا

مارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک نامعلوم طیارے نے اس فوجی ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا
بغداد کے جنوب میں واقع الدورہ کے علاقے میں عوامی رضاکار فورس کے ہتھیاروں کے گودام میں ہونے والے دھماکوں میں کم از کم ایک شخص جاں بحق اور انتیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
عراق میں نامعلوم طیارے نے فوجی ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا
عراق کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے جنوب میں واقع الدورہ کے علاقے میں عوامی رضاکار فورس کے ہتھیاروں کے گودام میں ہونے والے دھماکوں میں کم از کم ایک شخص جاں بحق اور انتیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک نامعلوم طیارے نے اس فوجی ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا اور ہتھیاروں کے گودام پر حملہ کر دیا۔
عراقی حکام نے ابھی اس سلسلے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ دوسری جانب عراق کی انسداد دہشت گردی کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ صوبے الانبار میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر پیر کے روز کئے جانے والے حملے میں اس دہشت گرد گروہ کے کئی عناصر ہلاک و زخمی ہو گئے۔ صوبے الانبار میں عراق کی مسلح افواج کے اس آپریشن میں عراق کی فضائیہ نے بھی تعاون کیا۔
https://taghribnews.com/vdcjtxexmuqetyz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ