QR codeQR code

طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات خواتین اور بچوں کے قتل عام کا باعث بنا

افغانستان میں عالمی ریڈکراس کمیٹی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے

13 Aug 2019 گھنٹہ 18:36

افغانستان میں عالمی ریڈکراس کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ قطر میں امریکہ اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا عمل افغانستان میں جنگ بڑھنے کا باعث بنا ہے


افغانستان میں عالمی ریڈکراس کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ قطر میں امریکہ اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا عمل افغانستان میں جنگ بڑھنے کا باعث بنا ہے۔
آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں عالمی ریڈکراس کمیٹی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا عمل، افغانستان میں نہ صرف جنگ ختم اور افغان عوام کا معیار زندگی بہتر ہونے کا باعث نہیں بنا بلکہ اس ملک میں افغان عوام خاص طور سے خواتین اور بچوں کے قتل عام میں اضافے کا موجب بنا ہے۔
افغانستان میں عالمی ریڈکراس کمیٹی نے افغانستان میں جنگ کے فرقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عام شہریوں، تعلیمی اداروں اور طبی مراکز کی حفاظت کے لئے مزید اقدامات عمل میں لائیں۔
واضح رہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان اب تک مذاکرات کے آٹھ دور انجام پا چکے ہیں تاہم ان مذاکرات کا اب تک کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 434033

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/434033/طالبان-اور-امریکہ-کے-درمیان-مذاکرات-خواتین-بچوں-قتل-عام-کا-باعث-بنا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com