تاریخ شائع کریں۲۲ مرداد ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۸:۰۸
خبر کا کوڈ : 434025

پولیس تشدد کے خلاف ہانگ کانگ میں عوام کا شدید احتجاج اور مظاہرے

پولیس تشدد کے خلاف احتجاج کرنے والے ہزاروں مظاہرین کی ایئرپورٹ کی طرف پیش قدمی
انتظامیہ کے مطابق 5 ہزار سے زائد مظاہرین نے پیر کو ہانگ کانگ ایئرپورٹ کا رخ کیا، جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جس پر درج نعروں میں ریلیوں پر پولیس تشدد کی مذمت کی گئی تھی
پولیس تشدد کے خلاف ہانگ کانگ میں عوام کا شدید احتجاج اور مظاہرے
انتظامیہ کے مطابق 5 ہزار سے زائد مظاہرین نے پیر کو ہانگ کانگ ایئرپورٹ کا رخ کیا، جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جس پر درج نعروں میں ریلیوں پر پولیس تشدد کی مذمت کی گئی تھی۔
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ میں پولیس تشدد کے خلاف احتجاج کرنے والے ہزاروں مظاہرین کی ایئرپورٹ کی طرف پیش قدمی کے بعد پیر کو وہاں آنے اور جانے والی تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
دنیا کے مصروف ترین مرکز میں سے ایک پر شٹ ڈاؤن کی صورتحال اس وقت دیکھنےمیں آئی جب چینی حکومت کا غصہ بڑھ رہا ہے اور اس نے کچھ پرتشدد مظاہروں کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی قرار دیا ہے۔
اس صورتحال نے 10 ہفتوں سے جاری بحران کو مزید ڈرامائی صورتحال کے تحت بڑھا دیا ہے۔
خیال رہے کہ چین کی جانب سے مجرموں کی حوالگی کی اجازت دینے سے متعلق بل سامنے آنے کے بعد شروع ہونے والا یہ احتجاج مسلسل 10 ہفتوں سے جاری ہے۔
یہ احتجاج 1997 سے ہانگ کانگ پر حکمرانی کرنے والے چین کے لیے بہت بڑا چیلنج بن گیا ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس