QR codeQR code

برطانیہ ایٹمی معاہدے سے نکل گیا تو ایران پر مزید دباؤ بڑھ جائے گا

ایران اور چینی کمپنی ہواوے کے بارے میں برطانیہ کو اپنے ملک کا ہمنوا بنانے کی کوشش کر رہے ہیں

13 Aug 2019 گھنٹہ 18:01

امریکا کی قومی سلامتی کے امور کے مشیر جان بولٹن ایران اور چینی کمپنی ہواوے کے بارے میں برطانیہ کو اپنے ملک کا ہمنوا بنانے کی کوشش کر رہے ہیں


امریکا کی قومی سلامتی کے امور کے مشیر جان بولٹن ایران اور چینی کمپنی ہواوے کے بارے میں برطانیہ کو اپنے ملک کا ہمنوا بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ہیل نیوز ویب سائٹ نے خبردی ہے کہ امریکا کی قومی سلامتی کے امور کے مشیر جان بولٹن اپنے دورہ لندن میں برطانوی حکام کو ایران اور چینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہواوے کے خلاف امریکی موقف سے ہم آہنگ کر نے کی کوشش کریں گے تاکہ برطانیہ بھی زیادہ سخت موقف اپنائے۔اگرچہ برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایٹمی معاہدے میں باقی رہے گا اور یورپی یونین کی پالیسی کی پیروی کرے گا لیکن آبنائے ہرمز میں ایران کی سپاہ پاسداران کے ہاتھوں ایک آئل ٹینکر کو روک لئے جانے کے بعد برطانوی حکام ایران کے خلاف ردعمل ظاہر کرنے کے لئے سخت دباؤ میں ہیں۔ خبروں میں کہا گیا ہے کہ جان بولٹن برطانوی حکام کو یہ باور کرانے کی کوشش کریں گے کہ ایٹمی معاہدے سے لندن کے نکل جانے کی صورت میں تہران مزید دباؤ بڑھے گا۔ ٹرمپ انتظامیہ برطانیہ اور دیگر اتحادیوں پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ چینی کمپنی ہواوے کے سلسلے میں بھی امریکی پالیسیوں کا ساتھ دیں اور چین پر دباؤ ڈالیں۔


خبر کا کوڈ: 434023

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/434023/برطانیہ-ایٹمی-معاہدے-سے-نکل-گیا-ایران-پر-مزید-دباؤ-بڑھ-جائے-گا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com