تاریخ شائع کریں2019 13 August گھنٹہ 17:38
خبر کا کوڈ : 434018

پاکستان میں مون سون بارشیں سیتڑوں افراد کی ہلاکت کا سبب بن گئی

مون سون بارشوں کے دوران ہلاک ہونے والوں میں 54 بچے، 35 خواتین اور 72 مرد شامل ہیں
پاکستان میں مون سون کی بارشوں سے اب تک 300 کے قریب افراد ہلاک وزخمی ہوگئے ہیں اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے
پاکستان میں مون سون بارشیں سیتڑوں افراد کی ہلاکت کا سبب بن گئی
پاکستان میں مون سون کی بارشوں سے اب تک 300 کے قریب افراد ہلاک وزخمی ہوگئے ہیں اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹرمینیجمنٹ اتھارٹی پاکستان (این ڈی ایم اے) کے مطابق مون سون بارشوں کے دوران ہلاک ہونے والوں میں 54 بچے، 35 خواتین اور 72 مرد شامل ہیں، جبکہ 320 مکانات، 53 دکانوں، 4 مساجد، 14 پلوں، 3 پاور ہاؤسز اور 34 سڑکوں کو نقصان پہنچا۔
سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخواہ میں ہوا جہاں 56 افراد جاں بحق ، 57 زخمی ہوئے جبکہ 88مکانات،ایک مسجد،3 پلوں،2دکانوں،3 بجلی گھروں اور1 رابطہ سڑک کو نقصان پہنچا۔
پاکستان کے زیر انتظام  کشمیر میں 35 افراد لقمہ اجل بن گئے، 13 زخمی ہوئے جبکہ 101 مکانات43دکانوں،3مساجد اور1 رابطہ سڑک کو نقصان پہنچا ہے۔
پنجاب میں 27 افراد کی جانیں گئیں، 36 افراد زخمی ہوئے جبکہ 33 مکانات کو نقصان پہنچا۔ سندھ میں 23 افراد موت کا شکار اور 12 زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 33 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
بلوچستان میں12 افراد جاں بحق اور 10 زخمی، گلگت بلتستان میں 6 افراد جاں بحق اور 9 زخمی جبکہ اسلام آباد میں بھی 2 افراد جاں بحق ہوئے۔
https://taghribnews.com/vdcjvxexouqetyz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ