تاریخ شائع کریں۲۲ مرداد ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۷:۲۸
خبر کا کوڈ : 434017

شیخ زکزاکی اہلیہ سمیت علاج کے لئے بھارت پہچ گئے

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کی اسلامی تحریک نے کل ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا
نائجیریا کی اسلامی تحریک نے اس ملک کے شیعوں کے رہنما آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کے علاج کے لئے ہندوستان جانے کی تائید وتصدیق کی ہے
شیخ زکزاکی اہلیہ سمیت علاج کے لئے بھارت پہچ گئے
نائجیریا کی اسلامی تحریک نے اس ملک کے شیعوں کے رہنما آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کے علاج کے لئے ہندوستان جانے کی تائید وتصدیق کی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کی اسلامی تحریک نے کل ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ
آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی علاج معالجے کے لئے ہندوستان گئے ہیں۔
  نائجیریا کے شیعوں کے رہنما شیخ زکزاکی علاج کے لئے ہندوستان روانہ ہونے کے لئے ابوجا ایئر پورٹ پر پہنچ گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ 184 ہندوستانی، ایرانی،لبنانی، عراقی،افغانستانی، پاکستانی اور شامی ڈاکٹروں نے شیخ زکزاکی کی صحت  کو لاحق خطرات کے بارے میں خبردار کیا تھا۔
گذشتہ ہفتہ نائیجیریا کی عدالت نے شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو علاج کے لئے ہندوستان جانے کی اجازت دی تھی ۔
یاد رہے کہ نائجیریا کی حکومت نے 13 دسمبر 2015 میں  بقیۃ اللہ امامبارگاہ پر حملہ کرکے شیخ زکزاکی کو زخمی کردیا تھا اور انھیں گرفتار کرکے قید بھی  کیا تھا۔ نائیجیریا کی حکومت نے اس حملے میں سیکڑوں شیعہ مسلمانوں کو شہید اور زخمی کردیا تھا۔ نائجیریا کی حکومت کی شیعہ مسلمانوں کے خلاف بربریت کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس