تاریخ شائع کریں۲۱ مرداد ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۹:۵۳
خبر کا کوڈ : 433874

صدر حسن روھانی کی ترک صدر کو ٹیلیفون پر عید کی مبارک باد

اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے صدور نے مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اتوار کی رات اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوغان کیساتھ  ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں عیدالاضحی کی ترک حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش
صدر حسن روھانی کی ترک صدر کو ٹیلیفون پر عید کی مبارک باد
اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے صدور نے مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اتوار کی رات اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوغان کیساتھ  ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں عیدالاضحی کی ترک حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دوست اور ہمسایہ ملک  ہونے کے ناطے ترکی کیساتھ باہمی تعلقات کے فروغ پر تیار ہے۔
صدر روحانی نے دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے جلد نفاذ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اس موقع پر ترکی کے صدر نے بھی ایرانی حکومت اور عوام کو عیدالاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک بھی ایران کیساتھ  تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو مزید تقویت دینے کیلئے تیار ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ عیدالاضحی، مسلمانوں کی ضمیر کو جگانے سمیت ان کے درمیان اتحاد اور یکجتہی کے فروغ کا باعث بنے گا۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس