تاریخ شائع کریں2019 11 August گھنٹہ 18:58
خبر کا کوڈ : 433804

حج بندے اور خدا کے درمیان ارتباط کو مضبوط کرنے کا نام ہے

مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ "آیت اللہ اراکی " نے کہا
حج انسان اور خدا کے درمیان ارتباط کو مضبوط کرنے کا ذریعہ ہے اور اس کام میں اجتماعی عبادت کرنا ایک اہم اور ضروری عنصر ہے جو کہ بہت ہی تاثیر گذار ہے
حج بندے اور خدا کے درمیان ارتباط کو مضبوط کرنے کا نام ہے
حج بندے اور خدا کے درمیان ارتباط کو مضبوط کرنے کا نام ہے

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ۔ مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ "آیت اللہ اراکی " نے تحریروں کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے لکھا ہے جس میں حج کی اہمیت کو بیان کیا گیا ہے۔
حج انسان اور خدا کے درمیان ارتباط کو مضبوط کرنے کا ذریعہ ہے اور اس کام میں اجتماعی عبادت کرنا ایک اہم اور ضروری عنصر ہے جو کہ بہت ہی تاثیر گذار ہے۔
انفرادی عمل میں صلاحیت نہیں ہوتی کہ انسان کو اس مقام پر پہچائے جو اس کی ضرورت ہے اور اللہ اور اس کے بندے کے درمیان ارتباط کو مضبوط کرسکے۔
حج مسلمانوں اور امت مسلہ کی تربیت کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ حج کے موقع پرمسلمانوں کا اجتماعی طور پر ایک مقصد کی طرف بڑھنا اور ایک نظم کے ساتھ تمام مسلمان حج کے تمام ارکان ادا کرتے ہیں یہ عمل خود ہی اپنی ذات میں ایک تربیتی امر ہے۔
حج کے موقع پر مسلمانوں کی صفوف میں اتحاد اور اخوت حج کی برکات میں سے ایک ہے۔
خداوند متعال سے دعا کرتے ہیں کہ دنیا کے تمام مسلمانوں کو ادائیگی حج کی توفیق عنایت فرما تاکہ مسلمان حج کی اجتماعی برکات سے بھرمند ہو سکیں۔
آیت اللہ اراکی
سربراہ مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی
https://taghribnews.com/vdcbgfbaarhbfwp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ