تاریخ شائع کریں2019 11 August گھنٹہ 18:27
خبر کا کوڈ : 433798

یمن کا انقلاب کامیابیوں کے نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے

بین الاقوامی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا
بین الاقوامی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبرولایتی نے کہا کہ یمن کا انقلاب کامیابیوں کے نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے
یمن کا انقلاب کامیابیوں کے نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے
بین الاقوامی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبرولایتی نے کہا کہ یمن کا انقلاب کامیابیوں کے نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے
بین الاقوامی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ سعودی ایجنٹوں کے ہاتھوں  یمنی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی کے بھائی ابراہیمالحوثی کی شہادت ایک ایسے وقت ہوئی جب یمن کاانقلاب اور یمنی مجاہدین کے کامیابیوں کے نئے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں - ڈاکٹر ولایتی نے ابراہیم بدرالدین الحوثی کی شہادت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ شہادت یمن کے انقلابی عوام کے لئے مزید کامیابیوں کی بشارت دے رہی ہے اور سعودی حکومت کے زیرکمان جارح  اتحاد کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑے گا - بین الاقوامی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر نے  کہا کہ امت اسلامیہ اور یمنی عوام کے دشمنوں کو جان لینا چاہئے شہادت نہ صرف یمنی عوام کی کامیابیوں کا راستہ نہیں روک سکتی بلکہ شہادت سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں جانبازان اسلام  کی دلی آرزو ہوتی ہے - ان کا کہنا تھا کہ ان مجاہدین کی فداکاری اور شہادت انقلاب یمن کی تقویت اور استحکام کا باعث بنے گا - واضح رہے کہ سعودی عرب سے وابستہ ایجنٹوں نے جمعے کو  انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی کے بھائی ابراہیم الحوثی کوشہاد کردیاتھا -
https://taghribnews.com/vdcdns0ojyt0s56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ