تاریخ شائع کریں2019 11 August گھنٹہ 17:46
خبر کا کوڈ : 433784

فرزندان توحید عرفات کے میدان میں جمع ہوگئے

دنیا بھر سے 20 لاکھ سے زائد حجاج کرام ان دنوں خدا سے راز و نیاز میں مشغول ہیں
فرزندان توحید عرفات کے میدان میں جمع ہوئے جہاں امام کعبہ نے اپنے خطبے میں امت مسلمہ کو نفرتیں مٹاتے ہوئے خود کو سیاسی طور پر مضبوط ہونے کا درس دیا
فرزندان توحید عرفات کے میدان میں جمع ہوگئے
دنیا بھر سے 20 لاکھ سے زائد حجاج کرام ان دنوں خدا سے راز و نیاز میں مشغول ہیں۔
فرزندان توحید عرفات کے میدان میں جمع ہوئے جہاں امام کعبہ نے اپنے خطبے میں امت مسلمہ کو نفرتیں مٹاتے ہوئے خود کو سیاسی طور پر مضبوط ہونے کا درس دیا۔
عرفات میں غروبِ آفتاب تک قیام لازمی ہوتا ہے اور اس کے بعد حجاج کرام مزدلفہ کے لیے روانہ ہوتے ہیں، جہاں پر مغرب اور عشا کی نمازیں ادا کی جاتی ہیں اور رات بھر یہاں قیام لازم ہوتا ہے۔
10 ذی الحج کو عازمین ایک مرتبہ پھر مزدلفہ سے منیٰ آئیں گے، جہاں قربانی سے قبل شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔
منیٰ میں عازمین مخصوص مناسک کی ادائیگی کریں گے پھر مکہ مکرمہ جاکر ایک طواف کرنے بعد منیٰ واپس آئیں گے۔
11 اور 12 ذی الحج کو تمام مناسک سے فارغ ہونے کے بعد عازمین ایک مرتبہ پھر مکہ مکرمہ جا کر مسجد الحرام میں الوداعی طواف کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdcivpa55t1apy2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ