تاریخ شائع کریں2019 11 August گھنٹہ 17:20
خبر کا کوڈ : 433778

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر چین کے دورے پر رواہ ہوگئے

ہندوستان کے وزیر حارجہ ایس جے شنکر اتوار کو سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے
جموں و کشمیر سے متعلق آئین کی دفعہ تین سو ستر ختم کئے جانے سے ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات کافی کشیدہ ہوگئے ہیں
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر چین کے دورے پر رواہ ہوگئے
ہندوستان کے وزیر حارجہ ایس جے شنکر اتوار کو سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے ۔
ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اتوار کو ایسی حالت میں تین روزہ سرکاری دوے پر چین روانہ ہوئے کہ جموں و کشمیر سے متعلق آئین کی دفعہ تین سو ستر ختم کئے جانے سے ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات کافی کشیدہ ہوگئے ہیں ۔پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مسئلہ کشمیر کے تعلق سے پیدا ہونے والی نئی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے چین گئے تھے جہاں انھوں نے چین کے وزیر اعظم اور اپنے چینی منصب سے ملاقات اور کشمیر کے تناظر میں گفتگو کی ۔ شاہ محمود قریشی نے سنیچر کی شام دورہ بیجنگ سے واپس اسلام آباد پہنچنے کے بعد اعلان کیا کہ چین نے کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل میں اٹھانے پر پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ان حالات میں ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے دورہ چین کو جو اتوار سے شروع ہورہا ہے کافی اہمیت دی جارہی ہے ۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ہندوستان کے وزیر خارجہ اپنے اس دورے میں چینی حکام سے کشمیر کے تعلق سے نئی صورتحال اور پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے بارے میں بھی گفتگوکریں گے۔
https://taghribnews.com/vdcbzfbawrhbfzp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ