تاریخ شائع کریں2019 10 August گھنٹہ 16:45
خبر کا کوڈ : 433628

کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خاتمے کے لیے امریکہ اپنا کردار ادا کرے

امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا ہے
امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ امریکا بھارت پر کشمیر سے متعلق فیصلہ واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالے اورکشیدگی کم کرانے کے لیے کردار ادا کرے
کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خاتمے کے لیے امریکہ اپنا کردار ادا کرے
امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ امریکا بھارت پر کشمیر سے متعلق فیصلہ واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالے اورکشیدگی کم کرانے کے لیے کردار ادا کرے۔
امریکا میں پاکستان سفیر اسد مجید خان نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے کردار ادا کرنا چاہئیے، امریکا بھارت کو مقبوضہ کشمیر پر حالیہ اقدام واپس لینے کا کہے اور صورتحال خراب کرنےسے روکے۔
پاکستانی سفیر نے کہا امریکا کو بھارتی اقدام کے خلاف ٹھوس بیان دینا چاہیئے تھا اور کشمیر پر بھارتی جارحیت پر سخت ردعمل آنا چاہئے،  بھارتی اقدام سے کشیدگی بڑھ گئی ہے اور صورتحال تشویشناک ہے، امید ہے دوست ملک کشیدگی کم کروانے کے لیے کردار اداکریں گے۔
اسد مجید خان نے کہا مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کا موقف اصولی ہے، مقبوضہ کشمیر متنازع علاقہ ہے، بھارت نے اس کی حیثیت تبدیل کرنے کی یکطرفہ کوشش کی اور مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، جب کہ پاکستان نے ہر صورتحال میں ذمہ دار جوہری ریاست ہونے کا مظاہرہ کیا، پاکستان خطے کا امن خطرے میں ڈالنے والا کوئی کام نہیں کرے گا، تاہم بھارت نے جارحیت کی تو ہمیں مکمل تیار پائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcf0mdjcw6dmva.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ