تاریخ شائع کریں2019 10 August گھنٹہ 16:34
خبر کا کوڈ : 433625

پاکستان نے بھارت سے درآمدات اور برآمدات پر مکمل پابندی عائد کردی

کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے  کے ردعمل میں ہندوستان سے درآمدات اور برآمدات پر مکمل پابندی عائد کردی
پاکستان کی وفاقی کابینہ نے ہندوستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت معطل کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد وزارت تجارت نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
پاکستان نے بھارت سے درآمدات اور برآمدات پر مکمل پابندی عائد کردی
پاکستان کی وفاقی کابینہ نے ہندوستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت معطل کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد وزارت تجارت نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہندوستان کی جانب سے کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے  کے ردعمل میں ہندوستان سے درآمدات اور برآمدات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہےتاہم اس پابندی سے افغانستان کے ساتھ ہونے والی تجارت متاثر نہیں ہوگی۔
بعدازاں وزارت تجارت نے وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق ہندوستان سے دوطرفہ تجارت کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان سے دوطرفہ تجارت غیر معینہ مدت کے لیے معطل کی گئی ہے جب کہ ہندوستان اور اسرائیل سے اشیاء کی درآمدت پر مکمل پابندی ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے سمجھوتہ ایکسپریس اور تھر ایکسپریس بند کرنے کا معاملہ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جس کے بعد کابینہ نے سمجھوتہ ایکسپریس اور تھر ایکسپریس بند کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی۔
https://taghribnews.com/vdcci1q0p2bq1e8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ