تاریخ شائع کریں۱۸ مرداد ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۷:۵۵
خبر کا کوڈ : 433544

مسلمانوں کے درمیان اتحاد ہی ترقی کا واحد ذریعہ ہے

آیت اللہ آصف محسنی نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور اخوت کے فروغ کیلیے خاطر خواہ کوششیں کی ہیں
آیت اللہ آصف محسنی نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور اخوت کے فروغ کیلیے خاطر خواہ کوششیں کی ہیں آپ مسلمانوں کے درمیان وحدت کے حوالے سے فرمایا کرتے تھے
مسلمانوں کے درمیان اتحاد ہی ترقی کا واحد ذریعہ ہے
مسلمانوں کے درمیان اتحاد ہی ترقی کا واحد ذریعہ ہے

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلمانوں میں وحدت کی اہمیت کو فروغ دینے کے عنوان سے علماء اور دانشمندوں کی آراء کو پیش کیا جارہا ہےکیوں کہ دشمن کے مقابلے میں وحدت اور اپنی صفوں میں نظم بہت ہی ضروری ہے اور یہ عالم اسلام کے دلسوز شخصیات کی دلی آرزو ہونے کے ساتھ ساتھ جمہوری اسلامی ایران کا بھی ہدف ہے ۔
لیکن بعض افراد گمان کرتے ہیں کہ وحدت کا مطلب یہ ہے کہ اپنے عقائد سے چشم پوشی کرکے دوسرے مذہب کو اختیار کریا جائے، جو کہ سراسر غلط اور گمراہ کن فکر ہے۔
اس مقدس ہدف کی بنیاد قرآن و سنت ہے جس میں مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ آس میں تفرقہ ایجاد نہ کریں، کیوں کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اللہ کی عنایات میں کمی کا باعث ہے اور مسلمانوں کی ذلت و رسوائی کا سب سے بڑا سبب بھی ہے۔
آیت اللہ آصف محسنی نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور اخوت کے فروغ کیلیے خاطر خواہ کوششیں کی ہیں آپ مسلمانوں کے درمیان وحدت کے حوالے سے فرمایا کرتے تھے۔
"اگرمسلمانوں کے درمیان مشترکات پر ذرا بھی فکر کی جائے  تو معلوم ہوگا کہ ہمارے درمیان 90٪  اعتقادی اشتراکات پائے جاتے ہیں جس کو سنی و شیعہ دونوں علماء قبول کرتے ہیں اور دونوں مذاہب کی مورد قبول احادیث کی تعداد جو جمع کی گئی ہے وہ تقریبا 20 سے 30 جلدوں پر مشتمل ہے۔ ہرچہ ممکن ہے کہ ظاہرا احدیث میں تھوڑا بہت فرق ہو لیکن مطلب ایک ہی ہے۔ وحدت یعنی باہمی اشتراکات کی بنیاد پر ایک دوسرے کا ساتھ دینا ، ایک دوسرے کی مقدسات کی اہانت سے پرھیز کرنا اور ایک دوسرے کا احترام کرنا اور یہی مسلمانوں کی ترقی کا واحد ذریعہ ہے"۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس