تاریخ شائع کریں2019 9 August گھنٹہ 17:31
خبر کا کوڈ : 433541

اگر بھارت جنگ چاہتا ہے تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے
پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا 27 فروری سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔
اگر بھارت جنگ چاہتا ہے تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا
پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا 27 فروری سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا 27 فروری سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔
بھارتی فوجی جنرل نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج لائن آف کنٹرول سے دراندازی کروا رہی ہے جس پر آصف غفور نے اپنے ردعمل میں کہا کہ بھارتی جنرل کا بیان ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہے اور بھارت دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانے کے لیے جنگ کے بہانے تراش رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں میڈیا پر مکمل پابندی ہے جبکہ آزاد کشمیر میں ایسا نہیں ہے، عالمی میڈیا اور اقوام متحدہ کے مبصرین حقائق دیکھنے کے لیے آزاد کشمیر کا دورہ کر سکتے ہیں، لیکن کیا بھارتی حکومت کشمیر میں میڈیا اور اقوام متحدہ کے مبصرین کو دورے کی اجازت دے سکتی ہے؟
واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور35 اے کو ختم کرتے ہوئے ریاست کو 2 حصوں میں تقسیم  کردیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjxtexvuqetiz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ