تاریخ شائع کریں2019 9 August گھنٹہ 17:17
خبر کا کوڈ : 433535

مذاکرات کے ساتھ ساتھ بمباری برداشت نہیں کرسکتے، افغان طالبان

افغان طالبان نے کہا ہے کہ مذاکرات پر امریکی نیت پر شکوک و شبہات ہیں۔
افغان طالبان کے سرغنہ ملا ہیبت اللہ آخونزادہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے معاملے پر امریکی نیت پر شکوک و شبہات ہیں۔ ہم مذاکرات میں سنجیدہ جبکہ امریکی بیانات بے یقینی پیدا کر رہے ہیں
مذاکرات کے ساتھ ساتھ بمباری برداشت نہیں کرسکتے، افغان طالبان
افغان طالبان نے کہا ہے کہ مذاکرات پر امریکی نیت پر شکوک و شبہات ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے سرغنہ ملا ہیبت اللہ آخونزادہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے معاملے پر امریکی نیت پر شکوک و شبہات ہیں۔ ہم مذاکرات میں سنجیدہ جبکہ امریکی بیانات بے یقینی پیدا کر رہے ہیں۔
عید سے پہلے اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے قول وفعل سے افغانستان میں جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کے بارے میں شکوک پیدا کر رہا ہے۔ امریکی حکام کی طرف سے متضاد بیانات اور سویلین آبادی پر اندھادھند بمباری سے نیت پر شکوک پیدا ہو رہے ہیں۔
ملا ہیبت اللہ کا کہنا تھا کہ امریکا کیساتھ مذاکرات میں ہم پوری نیک نیتی سے مذاکرات کی طرف گامزن ہیں دوسرا فریق اپنے اقدامات اور بیانات سے بے یقینی پیدا کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم 18 سال سے جاری جنگ کو سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے ختم کرنا چاہتے ہیں، دو طرفہ اعتماد اور بھروسہ کے ساتھ مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں، منفی چیزوں کی طرف دھیان نہیں دینا چاہیے۔
یاد رہے کہ طالبان اور امریکا دونوں کہتے رہے ہیں کہ وہ قیام امن کی کوششوں کا سلسلہ تیز کرنے کے خواہاں ہیں تاہم قطر میں مذاکراتی عمل کے باوجود افغانستان میں پرتشدد واقعات میں کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔
فریقین کے درمیان مذکرات کا آٹھواں دور دوحہ قطر میں ہوا۔
https://taghribnews.com/vdcc11q0p2bq1p8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ