تاریخ شائع کریں2019 9 August گھنٹہ 16:38
خبر کا کوڈ : 433524

فیڈریکا موگرینی کی پاک بھارت وزرائے خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو

یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے ٹیلیفون پر گفتگو کی
یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے ہندوستان اور پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ کشمیر کا مسئلہ مذاکرات سے حل کریں
فیڈریکا موگرینی کی پاک بھارت وزرائے خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو
یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے ہندوستان اور پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ کشمیر کا مسئلہ مذاکرات سے حل کریں۔
پارس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کشمیر کے علاقے میں کشیدگی بڑھانے سے گریز کئے جانے کی اہمیت پر تاکید کی۔
فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ مسئلے کے حل کے لئے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سفارتی بات چیت کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان نے جموں و کشمیر کی ریاست کے خصوصی اختیارات ختم کر دیئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcauenyy49nem1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ