تاریخ شائع کریں2019 9 August گھنٹہ 16:27
خبر کا کوڈ : 433517

کشمیری عوام حق خود ارادیت کی بنیاد پر فیصلہ کرے گی

پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار ہونا چاہئے
کشمیریوں کے خلاف بندشیں ہندوستان کا یکطرفہ اقدام ہے اور کشمیر میں استصواب رائے کرائے جانے کی ضرورت ہے۔
کشمیری عوام حق خود ارادیت کی بنیاد پر فیصلہ کرے گی
پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار ہونا چاہئے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کشمیریوں کے خلاف بندشیں ہندوستان کا یکطرفہ اقدام ہے اور کشمیر میں استصواب رائے کرائے جانے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے سیاسی اور سفارتی طریقے سے مسئلہ کشمیر کو حل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ہندوستان کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہو گا۔
پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلام آباد، نئی دہلی کے خلاف کسی فوجی آپشن پر غور نہیں کر رہا ہے تاہم وہ قانونی اور سیاسی طریقوں سے کشمیریوں کو ان کے حقوق دلوانے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ تجارت معطل کی جارہی ہے، سفارتی روابط کی سطح میں کمی کی جائے گی، دو طرفہ معاملات کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھایا جائے گا اور چودہ اگست کو کشمیریوں سے یک جہتی کا دن منایا جائے گا۔
پاکستان کے وزیر خارجہ نے اسی طرح کہا کہ پندرہ اگست، ہندوستان کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔
پاکستان کے وزیر خارجہ نے اسی کے ساتھ اعلان کیا کہ نئی دہلی سے پاکستان کے سفیر کو واپس بلایاجا رہا ہے اور ہندوستان کے سفیر کو پاکستان سے واپس جانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdccs1q0m2bq1p8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ