تاریخ شائع کریں2019 9 August گھنٹہ 16:25
خبر کا کوڈ : 433515

نریندر مودی کا جموں وکشمیر کو مناسب وقت پر مکمل ریاست بنانے کا جھانسا

ہندوستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کو مناسب وقت پر مکمل ریاست بنایا جائے گا
مرکزی حکومت نے آرٹیکل 370 ہٹانے کے ساتھ ہی ابھی کچھ وقت کے لئے جموں وکشمیر کو سیدھے مرکز کے زیر انتظام رکھنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے۔
نریندر مودی کا جموں وکشمیر کو مناسب وقت پر مکمل ریاست بنانے کا جھانسا
ہندوستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کو مناسب وقت پر مکمل ریاست بنایا جائے گا۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے جموں وکشمیر کے مسئلہ پر کل رات ہندوستانی قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے آرٹیکل 370 ہٹانے کے ساتھ ہی ابھی کچھ وقت کے لئے جموں وکشمیر کو سیدھے مرکز کے زیر انتظام رکھنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے۔
نریندر مودی نے واضح کیا کہ لداخ کو الگ کرنے کے بعد بننے والے مرکز کے زیرانتظام جموں وکشمیر میں کچھ  وقت کے لئے مرکز کی حکومت جاری رہے گی لیکن مناسب وقت آنے پر اسے مکمل ریاست کا درجہ دے دیا جائے گا جبکہ لداخ مرکز کے زیرانتظام ریاست رہے گا۔
ہندوستان کے وزیراعظم نے آرٹیکل 370 سے جموں وکشمیر کی آزادی کو ضروری قرار دیتے ہوئے اس پر اعتراض کرنے والوں سے ملک کا مفاد سب سے اوپر رکھنے اور ملک کے جذبات کا احترام کرنے کی درخواست کی۔
https://taghribnews.com/vdca6enym49nem1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ