QR codeQR code

منصور ہادی کے صدارتی محل میں شدید لڑائی کے باعث محل سے فرار

عدن میں  امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل نے اپنے حامی فوجیوں کو صدارتی محل کی جانب بڑھنے کا حکم دیا

8 Aug 2019 گھنٹہ 18:12

عدن میں امارات کے حمایت یافتہ فوجیوں اور فراری صدر عبد ربہ منصور ہادی کے حامی صدارتی محل کے محافظوں کے درمیان شدید لڑائی کے نتیجے میں اب تک 11 افراد ہلاک ہوگئے


یمنی ذرائع کے مطابق عدن میں امارات کے حمایت یافتہ فوجیوں اور فراری صدر عبد ربہ منصور ہادی کے حامی صدارتی محل کے محافظوں کے درمیان شدید لڑائی کے نتیجے میں اب تک 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق عدن میں  امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل نے اپنے حامی فوجیوں کو صدارتی محل کی جانب بڑھنے کا حکم دیا، جس کے بعد صدارتی محل کے محافظوں اور اماراتی فوجیوں کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جنوب یمن میں عبوری کونسل کے نائب سربراہ ہانی بن بریک نے اپنے فوجیوں کو المعاشق محل پر حملہ کرنے کا حکم دیا ، جس کے بعد یمن کے فراری صدر عبد ربہ منصور ہادی محل سے فرار ہوکر سعودی عرب کے فوجی کیمپ میں چلے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 433456

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/433456/منصور-ہادی-کے-صدارتی-محل-میں-شدید-لڑائی-باعث-سے-فرار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com