تاریخ شائع کریں2019 8 August گھنٹہ 18:04
خبر کا کوڈ : 433454

یمن فورسز نے سعودی عرب کے سرحدی علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے سعودی عرب سے ملے سینتیس اسٹریٹیجک علاقوں میں سعودی فوجیوں کو بھاری نقصان پہنچاتے ہوئے ان علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے
یمن فورسز نے سعودی عرب کے سرحدی علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے سعودی عرب سے ملے سینتیس اسٹریٹیجک علاقوں میں سعودی فوجیوں کو بھاری نقصان پہنچاتے ہوئے ان علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ جنوبی سعودی عرب کے صوبے نجران سے ملے ان علاقوں میں یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی کارروائی میں اکتالیس سعودی فوجی ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بدھ کی رات بھی جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر مقامی ساختہ بدر چار قسم کے بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا۔ الموسم کے علاقے میں کئے جانے والے اس حملے میں سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔
ادھر عدن میں متحدہ عرب امارات سے وابستہ عبوری کونسل کے فوجیوں اور یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی کے فوجیوں کے درمیان، جنھیں سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے، قصر معاشیق کے قریب شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdccp1q002bq108.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ