تاریخ شائع کریں2019 8 August گھنٹہ 12:50
خبر کا کوڈ : 433440

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سرگرمیاں مزید کشیدگی بڑھا رہی ہیں

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں تازہ پابندیاں خطے میں انسانی حقوق کی صورتحال کو مزید ابتر کریں گی
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں تازہ پابندیاں خطے میں انسانی حقوق کی صورتحال کو مزید ابتر کریں گی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سرگرمیاں مزید کشیدگی بڑھا رہی ہیں
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں تازہ پابندیاں خطے میں انسانی حقوق کی صورتحال کو مزید ابتر کریں گی۔
ترجمان اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیٹی نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تازہ پابندیاں خطے میں انسانی حقوق کی صورتحال کو مزید ابتر کریں گی۔
ترجمان اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیٹی نے کہا ہے کہ 8 جولائی کی پورٹ میں کشمیرمیں ہندوستانی اقدامات کا ذکرکیا تھا، جس میں بتایا گیا کہ کشمیرکی انتظامیہ سیاسی مخالفین کو سزا دینے کے لیے عقوبت خانوں کا استعمال کرتی ہے اور وادی میں مظاہرین سے نمٹنے کے لیے ماورائےعدالت قتل کیا جارہا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کشمیر میں اختلاف رائے دبانے کے لیے ذرائع مواصلات بند کرتا ہے اور ذرائع مواصلات پر موجودہ پابندی کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ اس وقت کشمیر کے سیاسی قائدین زیر حراست ہیں اور کشمیر میں تازہ پابندیاں خطے میں انسانی حقوق کی صورتحال کو مزید ابتر کریں گی۔
https://taghribnews.com/vdchkxnkv23nxkd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ