QR codeQR code

بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو پاکستان چھوڑنے کا حکم

پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا

8 Aug 2019 گھنٹہ 12:43

پاکستان نے بدھ کی شام ہندوستانی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے اور نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنرکو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔


پاکستان نے بدھ کی شام ہندوستانی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے اور نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنرکو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں، پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اجلاس کے بارے میں پارلیمنٹ میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں پانچ فیصلے کئے گئے ہیں ۔
انھوں نے ان پانچ فیصلوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ تجارت معطل کی جارہی ہے، ، سفارتی روابط کی سطح میں کمی کی جائے گی ،دو طرفہ معاملات کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا ، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھایا جائے گا اور چودہ اگست کو کشمیریوں سے یک جہتی کا دن منایا جائے گا۔ پاکستان کے وزیر خارجہ نے اسی طرح کہا کہ پندرہ اگست، ہندوستان کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا ۔
پاکستان کے وزیر خارجہ نے اسی کے ساتھ اعلان کیا کہ نئی دہلی سے پاکستان کے سفیر کو واپس بلایاجا رہا ہے اور ہندوستان کے سفیر کو پاکستان سے واپس جانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 433439

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/433439/بھارتی-ہائی-کمشنر-اجے-بساریہ-کو-پاکستان-چھوڑنے-کا-حکم

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com