تاریخ شائع کریں2019 8 August گھنٹہ 12:29
خبر کا کوڈ : 433436

پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اہم فیصلہ کیا ہے

اکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج قومی سلامتی کمیٹی نے طویل مشاورت کے بعد بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات معطل کرنے اور سفارتی تعلقات محدود کرنے کے 5 اہم فیصلے کئے ہیں
پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اہم فیصلہ کیا ہے
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج قومی سلامتی کمیٹی نے طویل مشاورت کے بعد بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات معطل کرنے اور سفارتی تعلقات محدود کرنے کے 5 اہم فیصلے کئے ہیں ۔
مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج قومی سلامتی کمیٹی نے طویل مشاورت کے بعد بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات معطل کرنے اور سفارتی تعلقات محدود کرنے کے 5 اہم فیصلے کئے ہیں ۔ کشمیر کی صورت حال پر پارلیمنٹ کے مشتر کہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت سے سفارتی تعلقات کو محدود کرنے کا  فیصلہ کیا ہے۔ قریشی نے کہا کہ دوسرا اہم فیصلہ یہ کیا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ دو طرفہ تجارت معطل کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت سے تمام دو طرفہ معاملات کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر کم کریں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پانچواں فیصلہ 14 اگست کو کشمیریوں سے یکجہتی کا دن منانے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcc11q0e2bq108.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ