تاریخ شائع کریں2019 7 August گھنٹہ 17:05
خبر کا کوڈ : 433374

اسلامی جمہوریہ ایران مظلوم انسانوں کی حمایت اپنا فریضہ سمجھتا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا
ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے تہران میں منعقدہ عالمی انسانی حقوق اور انسانی عزت و شرف کے زیرعنواں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہا
اسلامی جمہوریہ ایران مظلوم انسانوں کی حمایت اپنا فریضہ سمجھتا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ طاقت کے اظہار، قانون سے فرار، خودسرانہ اور من مانی اقدامات، لوگوں کو کنارے لگا دینے، ایک خاص گروہ کے مفادات کو اجتماعی سطح کے مفادات پر ترجیج دینے اور دوسروں کو اپنے سے وابستہ رکھنے کا دور ختم ہو چکا ہے۔
ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے تہران میں منعقدہ عالمی انسانی حقوق اور انسانی عزت و شرف کے زیرعنواں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران انسانی حقوق کے نظرئے اور اصول کو صرف ایک الہی فریضہ ہی نہیں بلکہ اسے قومی سلامتی کی ایک ضرورت سمجھتا ہے کیونکہ قومی سلامتی عوام سے وابستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکوں کی قومی سلامتی کو پیسے کے ذریعے حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ظریف نے کہا کہ بعض ممالک اپنا مستقبل اور اپنی سلامتی کو دوسروں سے وابستہ رہنے میں ہی دیکھتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ پیسے دے کر اور ہتھیارخرید کر اپنی سلامتی کو یقینی بنا سکتے ہیں لیکن وہ تاریخ سے عبرت نہیں لیتے-
انہوں نے کہا کہ علاقے کے بعض ملکوں کو ابھی بھی امید ہے کہ  صیہونی حکومت کہ جس نے گذشتہ ستر برسوں سے ان کے بھائیوں اور  بہنوں کے گھروں اور زمینوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور جس کا آئرن ڈوم حماس کے راکٹوں اور میزائلوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا وہ ان کی حمایت  کرے گی-
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے جاپانی شہر ہیروشیما پر امریکا کی ایٹمی بمباری کی چوہتر ویں برسی کا بھی ذکر کیا اور  کہا کہ ایسا نظریہ جو اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ ایک جنگ کو لاکھوں انسانوں بچوں، بوڑھوں، خواتین اور نوجوانوں کا قتل عام کر کے ختم کیا جا سکتا ہے یقینی طور پر وہ دہشت گردانہ، کشور گشائی اور قانون سے فرار کا نظریہ ہے-
ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دشمنوں کی طرف سے ایرانو فوبیا پھیلانے کی وجہ ایران کا ایٹمی پروگرام یا علاقے میں ایران کا اثر و رسوخ نہیں ہے، کہا کہ دشمن اسلامی جمہوریہ ایران کی منطق اور نظرئے سے خوف زدہ ہے-  
https://taghribnews.com/vdcd5s0ooyt0ss6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ