تاریخ شائع کریں2019 7 August گھنٹہ 16:59
خبر کا کوڈ : 433373

کشمیر کی موجودہ تشویش ناک صورتحال او آئی سی کا اجلاس طلب

اجلاس منعقد ہوا جس میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا
اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کے رابطہ گروپ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے
کشمیر کی موجودہ تشویش ناک صورتحال  او آئی سی کا اجلاس طلب
اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کے رابطہ گروپ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کے رابطہ گروپ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل سمیر بکر دیاب کی زیر صدارت جدہ میں او آئی سی رابطہ گروپ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں رکن ممالک کے مندوبین و نمائندگان نے شرکت کی۔ شرکا نے کشمیر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کاجائزہ لیا۔
پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر کی بگڑتی صورتحال سے شرکاء کو آگاہ کیا اور عالمی برادری پر کشمیر کے عوام کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زوردیا۔
سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کشمیر کی نازک صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔
https://taghribnews.com/vdccm1q012bq118.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ