QR codeQR code

یمنی فورسز کے تیار کردہ زلزال میزائل سعودی فوج کا ڈراونا خواب بن گئے ہیں

جارح سعودی اتحاد کے فوجی اڈوں پر اپنے ہی تیار کردہ بیلسٹیک میزائل زلزال ایک سے حملہ

7 Aug 2019 گھنٹہ 16:53

یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے جارح سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں جارح قوتوں کے فوجی اڈوں پر حملہ کیا ہے


یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے جارح سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں جارح قوتوں کے فوجی اڈوں پر حملہ کیا ہے۔
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے جنوبی صوبے عسیر کے علاقے مجازۃ الغربیہ میں جارح سعودی اتحاد کے فوجی اڈوں پر اپنے ہی تیار کردہ بیلسٹیک میزائل زلزال ایک سے حملہ کیا-
یمنی فوج نے سعودی عرب کے ایک اور جنوبی صوبے نجران کے علاقے السدیس میں بھی جارح سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا-
یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں سعودی فوج اور اس کے اتحادیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا-
دوسری جانب السدیس میں ہی جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں کی گاڑی کے راستے میں ایک بم دھماکے میں گاڑی میں سوار سبھی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے-
یمنی فوج کے اسنائپروں نے بھی سعودی صوبے جیزان  کے جبل قیس علاقے میں حملہ کر کے متعدد جارح فوجیوں کو ہلاک کر دیا- یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس تقریبا ہر روز سعودی عرب کے اندر فوجی اڈوں پر میزائلوں سے حملے کرتی ہیں-
یمنی فورسز کے یہ حملے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں انجام پا رہے ہیں-
دوسری طرف یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے ترجمان اور یمن کے مذاکراتی وفد کے سربراہ محمد عبدالسلام نے اپنے ایک بیان میں دارالحکومت صنعا کے ہوائی اڈے کو مسلسل بند رکھنے کے سعودی حکومت کے اقدام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صنعا ہوائی اڈے کی بندش سے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے-
واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے امریکا کی ایما پر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر اپنے وحشیانہ حملے شروع کئے ہیں جو بدستور جاری ہیں-
اس عرصے میں دسیوں ہزار بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں-
سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیتوں کے سبب یمن کی بنیادی شہری تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں اور اس ملک کا ہر طرف سے محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے چنانچہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں نے یمن کے عوام کو درپیش مشکلات کو بدترین انسانی المیہ قرار دیا ہے-


خبر کا کوڈ: 433372

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/433372/یمنی-فورسز-کے-تیار-کردہ-زلزال-میزائل-سعودی-فوج-کا-ڈراونا-خواب-بن-گئے-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com