تاریخ شائع کریں2019 7 August گھنٹہ 16:49
خبر کا کوڈ : 433370

خیبر پختونخواہ میں بم نکارا بنانے کی کوشش کے دوران پھٹ گیا

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع نوشہرہ میں بم کو ناکارہ بناتے ہوئے دھماکہ ہوگیا
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع نوشہرہ میں بم کو ناکارہ بناتے ہوئے دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے
خیبر پختونخواہ میں بم نکارا بنانے کی کوشش کے دوران پھٹ گیا
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع نوشہرہ میں بم کو ناکارہ بناتے ہوئے دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع نوشہرہ میں بم کو ناکارہ بناتے ہوئے دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ نوشہرہ کے علاقے اضاخیل پایان حسن گھڑی میں پولیس کو بم کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا۔بارودی مواد ناکارہ بنانے کے دوران پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے جن میں 8 پولیس اور بی ڈی ایس اہلکار جبکہ ایک عام شہری شامل ہے۔
تمام زخمیوں کو ایل آر ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjatexyuqettz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ