تاریخ شائع کریں2019 7 August گھنٹہ 16:37
خبر کا کوڈ : 433369

صدر روحانی کی فرانس کے صدر میکرون کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے فرانس کے صدر میکرون کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں یادآوری کرتے ہوئے کہا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے فرانس کے صدر میکرون کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں یادآوری کرتے ہوئے کہا ہے
صدر روحانی کی فرانس کے صدر میکرون کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے فرانس کے صدر میکرون کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں یادآوری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں تیل اور بینک کے شعبوں میں تعاون ایران کے بنیادی اقتصادی حقوق میں شامل ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے فرانس کے صدر میکرون کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں یادآوری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں تیل اور بینک کے شعبوں میں تعاون ایران کے بنیادی اقتصادی حقوق میں شامل ہے۔ صدر روحانی نے کہا کہ ایک طرف ایران اور فرانس خطے میں پائدار امن کے قیام کے سلسلے میں تلاش و کوشش کررہے ہیں اور دوسری طرف امریکہ خطے میں کشیدگی کو بڑھانے کے لئے اشتعال انگیز اقدامات انجام دے رہا ہے۔ صدر روحانی نے کہا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے آزادانہ طور پر روزانہ  درجنوں کشتیاں رفت و آمد میں مشغول ہیں ،اوران کی سکیورٹی کے سلسلے میں ایرانی فورسز قوانین کے مطابق ان پرنظارت اور نگرانی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ صدر روحانی نے اس گفتگو میں یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات کو جاری رکھنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی۔ اس گفتگو میں فرانس کے صدر نے ماہرین کی ٹیم تشکیل دینے اور مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ فرانس مشترکہ ایٹمی معاہدے کو برقرار رکھنے کی تلاش و کوشش جاری رکھےگا۔
https://taghribnews.com/vdch-xnkw23nxxd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ