تاریخ شائع کریں۱۶ مرداد ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۶:۱۸
خبر کا کوڈ : 433363

بھارت کو چین کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کی پاسداری کرنی چاہیئے

چین نے اپنے بیان میں ہندوستان کو لداخ کے علاقے میں سرحد کی خلاف ورزی سے باز رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا
چین نے ہندوستان کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے دو حصوں میں تقسیم کرنے کے عمل کو ناقابل قبول قرار دے دیا
بھارت کو چین کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کی پاسداری کرنی چاہیئے
چین نے ہندوستان کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے دو حصوں میں تقسیم کرنے کے عمل کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی جغرافیائی تقسیم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لداخ کی ہندوستانی یونین میں شمولیت پر اعتراض اُٹھایا اور اس اقدام کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
چین نے اپنے بیان میں ہندوستان کو لداخ کے علاقے میں سرحد کی خلاف ورزی سے باز رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو چین کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کی پاسداری کرنی چاہیئے بصورت دیگر چین ردعمل کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
چین کی ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کشمیر کی موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر دو طرفہ معاملہ ہے جسے  پاکستان اور ہندوستان کو باہمی رضامندی اور پُرامن طریقے سے حل کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے دو  ریاستوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کردیا ہے جب کہ لداخ کے چند علاقوں پر چین ملکیت کا دعویٰ رکھتا ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس