تاریخ شائع کریں2019 6 August گھنٹہ 17:31
خبر کا کوڈ : 433170

نریندر مودی کشمیر کو آگ میں ڈال کر ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں

ہندوستان کی حکمراں جماعت بی جے پی نے بھارت کی تباہی کے اسباب فراہم کردیئے ہیں
بھارت کی حزب اختلاف جماعت کانگریس آئی کے سربراہ راہول گاندھی نے بھارتی آئین میں کشمیر سے متعلق آرٹیکلز 370 اور 35 اے کی صدارتی حکم نامے سے منسوخی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے
نریندر مودی کشمیر کو آگ میں ڈال کر ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں
بھارت کی حزب اختلاف جماعت کانگریس آئی کے سربراہ راہول گاندھی نے بھارتی آئین میں کشمیر سے متعلق آرٹیکلز 370 اور 35 اے کی صدارتی حکم نامے سے منسوخی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کی حکمراں جماعت بی جے پی نے بھارت کی تباہی کے اسباب فراہم کردیئے ہیں ۔
مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی حزب اختلاف جماعت کانگریس آئی کے سربراہ راہول گاندھی نے بھارتی آئین میں کشمیر سے متعلق آرٹیکلز 370 اور 35 اے کی صدارتی حکم نامے سے منسوخی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کی حکمراں جماعت بی جے پی نے بھارت کی تباہی کے اسباب فراہم کردیئے ہیں۔ کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے اپنے مذمتی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ اس حرکت کے بھارتی قومی سلامتی پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔
راہول گاندھی نے اپنے تازہ ٹویٹ میں لکھا: " جموں و کشمیر کے ٹکڑے کرنے، منتخب نمائندوں کو قید کرنے اور ہمارے آئین کی خلاف ورزی سے قومی یکجہتی کو آگے نہیں بڑھایا جاسکتا۔ یہ قوم عوام سے بنی ہے، زمین کے پلاٹوں سے نہیں۔ انتظامی اختیار کا یہ غلط استعمال ہماری قومی سلامتی کےلیے سنگین خطرات اور  مضمرات کا حامل ہے۔"
https://taghribnews.com/vdchqxnkv23nxzd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ