تاریخ شائع کریں2019 6 August گھنٹہ 17:18
خبر کا کوڈ : 433163

بھارت کا کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنا تشویش ناک عمل ہے

کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام پر اظہار تشویش کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کشمیر میں کشیدگی اور کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام پر اظہار تشویش کیا ہے
بھارت کا کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنا تشویش ناک عمل ہے
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کشمیر میں کشیدگی اور کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام پر اظہار تشویش کیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کشمیر میں کشیدگی اور کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام پر اظہار تشویش کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفین ڈیوجیرک نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں بریفنگ کے دوران کہا کہ سیکریٹری جنرل کئی مرتبہ اپنی پوزیشن واضح کرچکےہیں، اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل کا کشمیر کے مسئلے پر موقف اب بھی وہی ہے جوپہلےتھا، سیکریٹری جنرل کاموقف ہے کہ کشمیرسمیت تمام مسائل دوطرفہ بات چیت سے حل ہونےچاہئیں۔ترجمان نے کہا یواین سیکریٹری جنرل تنازع کےحل کےلیے کردارکی پیش کش بھی کرچکےہیں، پاکستان نے ہمیشہ اس پیش کش کاخیرمقدم کیا لیکن بھارت نے مستردکیا، اقوام متحدہ کشمیرمیں سخت پابندیوں سےآگاہ ہے۔ اسٹیفین ڈیوجیرک نے کہا لائن آف کنٹرول کےدونوں اطراف اقوام متحدہ کامبصرگروپ تعینات ہے، مبصرگروپ نےایل اوسی پرفوجی سرگرمیوں میں اضافےکامشاہدہ کرکےرپورٹ دی ہے، تنازع کےتمام فریقین سے تحمل کی اپیل کرتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjmtextuqetvz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ