تاریخ شائع کریں2019 6 August گھنٹہ 17:11
خبر کا کوڈ : 433162

پولیس اہلکار کے بھیس میں طالبان دہشت گرد نے پولیس والوں کو قتل کر ڈالا

فائرنگ کا واقعہ قندہار کے پولیس اسٹیشن میں پیش آیا
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں ایک پولیس اہلکار نے تھانے میں اپنے ہی ساتھی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 7 اہلکار ہلاک ہو گئے
پولیس اہلکار کے بھیس میں طالبان دہشت گرد نے پولیس والوں کو قتل کر ڈالا
فائرنگ کا واقعہ قندہار کے پولیس اسٹیشن میں پیش آیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں ایک پولیس اہلکار نے تھانے میں اپنے ہی ساتھی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 7 اہلکار ہلاک ہو گئے۔
فائرنگ  کے بعد پولیس اہلکار فرار ہوگیا، مفرور قاتل اہلکار کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب مقامی طالبان ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فائرنگ کرنے والا پولیس اہلکار طالبان تھا جسے اسی کام کے لیے پولیس میں بھرتی کروایا گیا تھا۔ طالبان نے ایسے مزید حملوں کی دھمکی بھی دی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں قندھار پولیس کے چیف اور طالبان کے سخت جان مخالف جنرل عبدالرزاق کو گورنر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے فائرنگ کرکے اس وقت قتل کردیا تھا جب وہ گورنر ہاؤس میں ایک اہم میٹنگ کے بعد ہیلی پیڈ کی جانب جا رہے تھے۔
https://taghribnews.com/vdciqpa5rt1apz2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ