تاریخ شائع کریں2019 6 August گھنٹہ 15:02
خبر کا کوڈ : 433144

چین نے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری روکنے کا فیصلہ کرلیا

جواب میں چین نے امریکی زرعی مصنوعات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا،
چین نے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری روکنے کافیصلہ کیاہے اور ساتھ ہی ان پر مزید ٹیکس عائد کرنے کا بھی عندیہ دیاہے
چین نے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری روکنے کا فیصلہ کرلیا
چین نے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری روکنے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی ان پر مزید ٹیکس عائد کرنے کا بھی عندیہ دیاہے۔
امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر مزید 10 فیصد ٹیکس عائد کئے جانے کے جواب میں چین نے امریکی زرعی مصنوعات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد امریکی اسٹاک رواں ہفتے کے پہلے روز سال کی کم ترین سطح پر بند ہوئی۔
تمام تر صورتحال میں امریکی اسٹاک ڈاؤ جونز میں سال کی کم ترین سطح پر ٹریڈ ہوئی، دن کے اختتام پر اسٹاک 700پوائنٹس کی کمی پر بند ہوئی، امریکا نے چین کو کرنسی کی قدر میں ہیر پھیر کرنے والا ملک قرار دے دیا۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر چین نے اپنی کرنسی کی قدر میں مزید کمی کی تو اس کا اثر ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کی منڈیوں تک آئے گا اور ہو سکتا ہے انہیں بھی اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کرنا پڑے۔
ماہرین کے مطابق کرنسی کی قدر میں کمی سے دنیا بھر میں مہنگائی میں اضافے، مزید ٹیکسز اور تجارتی پابندیوں کا خدشہ ہے۔
https://taghribnews.com/vdci5pa55t1apz2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ