تاریخ شائع کریں2019 6 August گھنٹہ 14:57
خبر کا کوڈ : 433143

کشمیر کی تشویش ناک صورتِحال خطے کے امن و امان کو نقصان پہچا سکتی ہے

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خط میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ کشمیر کی تشویش ناک قرار دیا
پاکستان کے وزیر خارجہ نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر اور کنٹرول لائن کی صورت حال پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گیوتیرس کو خط لکھا ہے
کشمیر کی تشویش ناک صورتِحال خطے کے امن و امان کو نقصان پہچا سکتی ہے
پاکستان کے وزیر خارجہ نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر اور کنٹرول لائن کی صورت حال پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گیوتیرس کو خط لکھا ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خط میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ کشمیر کی تشویش ناک صورتِ حال اور خطے میں امن و امان کی صورتِ حال سے آگاہ کیا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کو اس ساری صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔ اقوام متحدہ کو فوری طور پر ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن تشکیل دینا چاہیے جو مقبوضہ کشمیر جا کر حالات و واقعات کا جائزہ لے۔
شاہ محمود قریشی نے کشمیر کی تشویش ناک صورتحال کے پیش نظر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے کشمیر کی تعیناتی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔۔
خط میں  پاکستان کے وزیر خارجہ نے ہیومن رائٹس کمشنر آفس کی رپورٹ کی نشان دہی کی اور کہا کہ اقوام متحدہ اس رپورٹ کا نوٹس لے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان کی طرف سے اس قسم کے اقدامات، کشمیر کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔
سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 38 کے تحت سلامتی کونسل نے پاکستان اور ہندوستان کو پابند کیا تھا کہ وہ کشمیر کی صورتِ حال میں کسی بھی بڑی ممکنہ تبدیلی کی صورت میں سلامتی کونسل کو آگاہ کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdchkxnkx23nxzd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ