تاریخ شائع کریں2019 6 August گھنٹہ 14:55
خبر کا کوڈ : 433142

ریموٹ کنٹرول بم کے دھماکے 6 پاکستانی فوج اہلکار ہلاک و زخمی

پاکستانی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار معمول کے مطابق علاقے میں گشت کر رہے تھے
پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ کی تحصیل ماموند میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کے دھماکے کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 2 فوجی اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
ریموٹ کنٹرول بم کے دھماکے 6 پاکستانی فوج اہلکار ہلاک و زخمی
پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ کی تحصیل ماموند میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کے دھماکے کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 2 فوجی اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار معمول کے مطابق علاقے میں گشت کر رہے تھے کہ 7 بجے کے قریب نیاگا باندا کے علاقے میں ان کی گاڑی کو سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔باجوڑ کے ہیڈ کوارٹر خار سے نیاگا باندا کا علاقہ 20 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔
دھماکے کے فوری بعد مقامی افراد جائے وقوع پر پہنچے اور ریسکیو کے کام کا آغاز کیا۔
بعد ازاں سیکیورٹی فورسز اور باجوڑ لیویز کے اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔
دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی تنظیم یا گروہ نے قبول نہیں کی۔
https://taghribnews.com/vdcgtw9txak9wq4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ