QR codeQR code

ایرانی وزیر خارجہ پر پابندی لگائے جانے پر اہلسنت علماء کا ردعمل

پابندیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور ایسے ایرانی عوام کے خلاف دشمنی قرار دیا

6 Aug 2019 گھنٹہ 14:42

حال ہی میں امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی غیر جمہوری اور غیر انسانی پابندیوں کے ردعمل سامنے آیا ہے جس میں ایران میں اہلسنت علماء نے ان پابندیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی


ایرانی وزیر خارجہ پر پابندی لگائے جانے پر اہلسنت علماء کا ردعمل

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق حال ہی میں امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی غیر جمہوری اور غیر انسانی پابندیوں کے ردعمل سامنے آیا ہے جس میں ایران میں اہلسنت علماء نے ان پابندیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور ایسے ایرانی عوام کے خلاف دشمنی قرار دیا۔
ایران کے صوبے سیسیتان و بلوچستان میں اہلسنت عالم دین " مولوی نذیر احمد سلامی" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوے  کہا ، ایرانی وزیر خارجہ پر امریکہ کی جانب سے پابندیاں لگانا اس بات کی دلیل ہے کہ امریکہ سیاسی اعتبار سے مر چکا ہے۔ نہ صرف اہلسنت بلکہ ایران کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء جواد ظریف کی حمایت کرتے ہیں اور امریکہ کے اس غیر سیاسی اقدام کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔
مولوی نذیر احمد نے مزید کہا کہ مشہور کہاوت ہے کہ "جب گیڈر کی موت آتی ہے تو وہ شہر کا رخ کرتا ہے" امریکہ نے بھی کچھ ایسی ہی غلطی کی ہے
ایران کے شہر چنارلی میں اہلسنت عالم دین " عصام الدین گوگلان" نے ایرانی وزیر خارجہ پر امریکہ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیوں سے متعلق تقریب کے  خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ایران وزیر خارجہ پر پابندی ایرانی قوم سے دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے اگرچہ امریکہ نے اپنی تمام تر کوششیں کرلی ہیں لیکن وہ ایرانی قوم کے عزم و ارادے کے سامنے ہار چکا ہے۔
عصام الدین نے مزید کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی ، سپاہ پاسداران اور اب وزیر خارجہ پر پابندی لگانا ایرانی قوم سے امریکہ کی دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ لیکن امریکہ یہ نہیں جانتا کہ امریکہ جس قدر ہم پر پابندی لگائے گا ہم اس قدر مضبوط ہوتے چلے جائیں گے۔
ایران کے شہر سنندج میں اہلسنت خطیب جمعہ نے خطبہ کے دوران کہا،قرآن کی روشنی میں یھود اور نصارا مسلمانوں کے بدترین دشمن ہیں، یہودی اپنے علاوہ کسی بھی دوسری قوم کو انسان نہیں سمجھتے اور ان کے لیے کسی بھی قسم کی عزت کے قائل نہیں ہیں ، مسلمان کبھی ان کے دوست نہیں ہوسکتے۔
مسلمان آپس میں اتحاد اور یکجحتی کے ذریعہ دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کریں۔ ذی الحج کے مہینے کے خصوصی طور پر دشمن کے مقابلے میں قیام کرنے کے دن ہیں


خبر کا کوڈ: 433136

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/433136/ایرانی-وزیر-خارجہ-پر-پابندی-لگائے-جانے-اہلسنت-علماء-کا-ردعمل

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com