تاریخ شائع کریں2019 5 August گھنٹہ 18:37
خبر کا کوڈ : 432985

افغان سینٹ کے چیئر مین کی ایرانی چیف جسٹس آیت اللہ رئیسی سے ملاقات

ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے ایران میں 20 لاکھ سے زائد افغان پناہ گزینوں کو ایران کے گرانقدر مہمان قرار دیتے ہوئے کہا
ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے افغان سینٹ کی قیادت میں ایک وفد کے دورہ ایران کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ پر زور دیا
افغان سینٹ کے چیئر مین کی ایرانی چیف جسٹس آیت اللہ رئیسی سے ملاقات
ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے افغان سینٹ کی قیادت میں ایک وفد کے دورہ ایران کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔
ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے ایران میں 20 لاکھ سے زائد افغان پناہ گزینوں کو ایران کے گرانقدر مہمان قرار دیتے ہوئے کہا کہ مناسب صورتحال کی فراہمی کی صورت میں ہم ایران میں قید افغان مجرموں کو ان کے وطن واپس بھیجنے کے لئے تیار ہیں۔
سید ابراہیم رئیسی نے ایران کے دورے پر آئے ہوئے افغان سینٹ کے چیئر مین فضل ہادی مسلم یار کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ یقینا ایران اور افغانستان کے درمیان وفود کا تبادلہ، باہمی تعلقات میں مزید مضبوطی لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسے وقت جب دشمن عناصر نے ملک کے عوام کے درمیان سمیت اسلامی ممالک کے درمیان افراتفری پھیلانے کے خواہاں ہیں افغانستان کے سارے گروہوں کے درمیان وحدت اور یکجہتی کے فروغ اور ایران اور افغانستان کے تعاون میں مزید اضافہ کرنا، انتہائی ضروری ہے۔
سید ابراہیم رئیسی نے مزید کہا کہ افغان عوام کے پاس غیر ملکی فوجوں بشمول سابق سویت یونین اور امریکہ کیخلاف مزاحمت کرنے کا ایک بہت روشن کارنامہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان قوم ایک باعزت اور قابل فخر قوم ہے اور حالیہ دنوں میں بھی افغانستان میں قیام امن و استحکام اور خودمختاری کے لئے عوام کی رائے اور ان کی خواست پر بھروسے کرنا، افغان حکومت کے لئے انتہائی ضروری اور بنیادی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaaunym49neo1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ