تاریخ شائع کریں2019 5 August گھنٹہ 18:01
خبر کا کوڈ : 432976

کشمیر سابق وزراء اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو گھر میں نظر بند

وزراء اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو گھر میں نظر بند کردیا ہے
بھارت کی مودی سرکار نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے دو سابق وزراء اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو گھر میں نظر بند کردیا ہے۔
کشمیر سابق  وزراء اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو گھر میں نظر بند
بھارت کی مودی سرکار نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے دو سابق وزراء اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو گھر میں نظر بند کردیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی مودی سرکار نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے دو سابق وزراء اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو گھر میں نظر بند کردیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اتوار کوعمر عبداللہ کے گھر پر ایک اجلاس میں شرکت کی تھی جس میں مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر بات چیت کی گئی تھی۔عمر عبداللہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نصف شب سے مجھے گھر پر نظر بند کر دیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی کشمیر کے دیگر رہنماؤں کو بھی نظر بند کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب کشمیر میں جو کچھ ہوگا اس کے بعد ہی کشمیریوں سے ملاقات ہو سکے گی، اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔ ادھر کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو بھی ان کے گھر پر نظر بند کر دیا گیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم جیسے منتخب نمائندوں کو بھی گھروں پر نظر بند کیا جارہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdca0unyi49neo1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ