تاریخ شائع کریں2019 5 August گھنٹہ 17:46
خبر کا کوڈ : 432972

افغانستان میں امن و امان کی صورتحال خطرناک حد تک خراب 43 ہلاک

افغانستان میں دھماکے اور فائرنگ سے 43 افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں
افغان دارالحکومت کابل میں آئی ای ڈی دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے افغان حکام کے مطابق میگنیٹک آئی ای ڈی دھماکے میں مقامی چینل خورشید کے ملازمین کی وین کو نشانہ بنایا گیا۔
افغانستان میں امن و امان کی صورتحال خطرناک حد تک خراب 43 ہلاک
افغانستان میں دھماکے اور فائرنگ سے 43 افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔
افغان دارالحکومت کابل میں آئی ای ڈی دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔
افغان حکام کے مطابق میگنیٹک آئی ای ڈی دھماکے میں مقامی چینل خورشید کے ملازمین کی وین کو نشانہ بنایا گیا۔
دھماکے سے جاں بحق ہونے والوں میں وین کا ڈرائیور اور ایک راہگیر شامل ہے جبکہ چینل کے ملازمین سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ادھرافغانستان کے صوبہ اروزگان میں فضائی حملہ میں طالبان کے 8جنگجو مارے گئے۔
افغانستان کی قومی فوج کی خصوصی مہم کور نے ایک بیان میں کہا کہ نٹیلی جنس کی معلومات کی بنیاد پر افغانستان کی فضائیہ نے ضلع دیهراود میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے جس میں آٹھ طالبان مارے گئے۔ جبکہ افغانستان کے صوبہ تاخر میں ایک فوجی کیمپ پر حملے میں تین فوجی ہلاک ہو گئے اور اس دوران پانچ جنگجو بھی مارے گئے۔
صوبائی پولیس کے ترجمان عبدالخلیل آسر نے اتوار کو بتایا کہ مسلح جنگجوؤں نے ضلع چاہ آب میں ہفتہ کی شب بارڈر سیکورٹی فورس کے کیمپ پر حملہ کیا جس پرسیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔
https://taghribnews.com/vdcgux9txak9wy4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ