تاریخ شائع کریں2019 5 August گھنٹہ 17:43
خبر کا کوڈ : 432971

کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے اشتعال انگیزی پر تشویش کا اظھار کیا

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ہندوستان کی جانب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے
ندوستان کی جانب سے کشمیرمیں بگڑتی ہوئی صورت حال اور وادی میں ہندوستانی فوج کی اضافی نفری پربھی تشویش ہے۔
کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے اشتعال انگیزی پر تشویش کا اظھار کیا
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ہندوستان کی جانب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔
سیکرٹری جنرل اوآئی سی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے کشمیرمیں بگڑتی ہوئی صورت حال اور وادی میں ہندوستانی فوج کی اضافی نفری پربھی تشویش ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کےلیے اپنی ذمے داری پوری کرے جب کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو آزادانہ حق خودارادیت دیا جائے۔
واضح رہے کہ پاکستان کےوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد العثمین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور ان سے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcfe0djyw6dm1a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ