تاریخ شائع کریں2019 5 August گھنٹہ 16:56
خبر کا کوڈ : 432961

کوئٹہ میں جے یو آئی ایف کے مولانا عبدالحئی جتوئی کو دہشتگردی کا نشانہ بن گئے

جے یو آئی ایف کے رہنما اور ڈھاڈر کے سابق امیر مولانا عبدالحئی جتوئی کو گولی ماکر قتل
پاکستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے سریاب کسٹم کے قریب مسلح حملہ آوروں نے جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالحئی جتوئی کو گولی مار کر قتل کر دیا
کوئٹہ میں جے یو آئی ایف کے مولانا عبدالحئی جتوئی کو دہشتگردی کا نشانہ بن گئے
پاکستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے سریاب کسٹم کے قریب مسلح حملہ آوروں نے جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالحئی جتوئی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب کسٹم کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے جے یو آئی ایف کے رہنما اور ڈھاڈر کے سابق امیر مولانا عبدالحئی جتوئی کو گولی ماکر قتل کر دیا ہے-
فائرنگ کے اس واقعے میں مولانا عبدالحئی جتوئی کے ستائیس سالہ بیٹے عبدالحفیظ بھی مارے گئے ہیں- اس واردات کے بعد دونوں کی لاشیں کوئٹہ کے سول اسپتال میں منتقل کردی گئیں-
پولیس کا کہنا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے- تاہم ابھی تک قتل کے صحیح محرکات کا علم نہیں ہو سکا ہے اور نہ ہی کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے-
https://taghribnews.com/vdcepw8ezjh8xoi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ